سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 71 ملزمان گرفتار
سوات: منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران سوات پولیس نے گزشتہ تین روز میں ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 71 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی گئی۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے وژن ’’منشیات سے پاک معاشرہ‘‘ اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر کی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 414 گرام آئس، 22 کلو 174 گرام چرس، 68 گرام ہیروئن اور 16 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








