پی کے 22 کے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی شروع،

باجوڑ: پی کے 22 کے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی شروع، نثار باز خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں

باجوڑ:کاشف عارف

باجوڑ کے حلقہ پی کے 22 میں آپریشن سے متاثرہ خاندانوں (آئی ڈی پیز) کی نادرا کے ذریعے ویریفیکیشن 13 مارچ کو مکمل کر لی گئی ہے۔ اس عمل کے بعد 2600 سے زائد متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی۔

ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 22 باجوڑ نثار باز خان کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان ایک لاکھ 10 ہزار روپے امداد دی جائے گی جو سیم کارڈ کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری ریلیف اور پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر عارف یوسفزئی کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ امدادی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور نادرا حکام کے ساتھ مسلسل رابطے کے ساتھ ساتھ ویلیج کونسلز کے منتخب چیئرمینوں اور معززین کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کسی مشکل کے بغیر ان کا حق مل سکے۔

نثار باز خان کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کے حوالے سے اطلاعات ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائیں گی اور اس بار امدادی رقم قسطوں کے بجائے ایک ہی قسط میں فراہم کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف مل سکے

More News