آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کو تعریفی سند
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کو تعریفی سند سے نوازا۔
یہ اعزاز ایاز محمود کی پیشہ ورانہ خدمات اور پولیس فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ تعریفی سند کا مقصد پولیس افسران کی حوصلہ افزائی اور محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
پولیس افسران کی نمایاں کارکردگی کو سراہنے کے اقدامات سے محکمہ پولیس میں ذمہ داری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔








