مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملا رہے ہیں وہ درست نہیں، ثمر بلور

مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملا رہے ہیں وہ درست نہیں، ثمر بلور

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر بلور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، تاہم وہ جن معاملات کو آپس میں جوڑ رہے ہیں وہ درست نہیں، انہیں اپنے بیانات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر بلور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی جانب سے سامنے آنے والے بعض بیانات پر تشویش ہے۔ انہوں نے مولانا کو صوبے کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔

ثمر بلور نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حوالے سے کہا کہ وہ محفوظ تحویل میں ہیں، تاہم ان کی موجودہ جگہ سے متعلق انہیں علم نہیں۔ انہوں نے سہیل آفریدی اور ان کے قریبی رشتہ داروں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد کیے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ دیر کالونی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم ہے اور انکوائری رپورٹ جلد سامنے آئے گی۔ اسکولوں اور مدارس کی عمارتوں کی مرمت کے اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کارڈ بند یا منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اس کے نظام اور ایم ٹی آئی اسپتالوں کی انتظامیہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

More News