بحرین میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع
تحصیل بحرین میں انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین لقمان خان کی نگرانی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق آپریشن کا مقصد سرکاری اراضی اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم کرنے اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عوامی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔








