شہداء کے بچوں اور اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فیصل کریم کنڈی

شہداء کے بچوں اور اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور معاونت ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی مدد اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ شہداء نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کے بچوں کی بہتر مستقبل اور خاندانوں کی دیکھ بھال کے لیے عملی اقدامات اہم ہیں۔

More News