مالاکنڈ میں کار اور رکشے کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
مالاکنڈ میں تھانہ بائی پاس کے مقام پر کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے مردان اور پشاور منتقل کردیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔








