میرانشاہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، دکانداروں کو نوٹس جاری

میرانشاہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، دکانداروں کو نوٹس جاری

میرانشاہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حد سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ دکانداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر مقررہ حدود سے آگے سامان رکھنے سے گریز کریں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھیں۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر سامان رکھنے یا مقررہ حدود سے تجاوز کرنے کی صورت میں متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔

دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

More News