پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق

پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف قومی جدوجہد میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں 99.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یہ دن اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق انسدادِ پولیو کے لیے مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے اہم پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح بھی کم ہو کر 10 فیصد سے نیچے آ گئی ہے، جو انسدادِ پولیو مہم میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے زور دیا کہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوششوں کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور انسدادِ پولیو مہم میں شریک تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن نے پولیو ورکرز کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ اس قومی مقصد کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں، شراکت داروں اور عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »