شانگلہ: ڈپٹی کمشنر کا سول ڈسپنسری شنگ کا دورہ، ادویات کے ریکارڈ کی انکوائری کا حکم

شانگلہ: ڈپٹی کمشنر کا سول ڈسپنسری شنگ کا دورہ، ادویات کے ریکارڈ کی انکوائری کا حکم

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد علی خان نے تحصیل بشام کی سول ڈسپنسری شنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادویات کی دستیابی، اسٹاک رجسٹر اور متعلقہ ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ادویات کے اسٹور میں موجود ادویات اور اسٹاک رجسٹر کا جائزہ لیا گیا۔ معاملے کی مکمل چھان بین اور حقائق کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شانگلہ کو باقاعدہ انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت مراکز میں ادویات کی دستیابی، ریکارڈ میں شفافیت اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے مطابق عوامی خدمت، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »