پاکستان کیلیے خوشخبری؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری

پاکستان کے لیے خوشخبری: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 2026 سے 2030 تک کی نئی کنٹری اسٹریٹیجی اور 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی، روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی معاشی شمولیت اور سماجی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ملک کو مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »