گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کا قتل، مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کا قتل، مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نامزد ملزمہ عروب کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ عروب اور مرکزی ملزم سرفراز کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر واردات سے پہلے ہی اس معاملے کا علم تھا۔ تاہم، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گوجرانوالہ میں ولیمے کی تقریب کے لیے روانہ ہونے والے دلہا اور دلہن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دلہن صباء جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مقتولہ کی دوست کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مرکزی ملزم سرفراز مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی کے اہل خانہ نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس اس واقعے کے محرکات، مبینہ منصوبہ بندی اور دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے کردار کا تعین کرکے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »