وزیراعظم شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ، اپوزیشن کو 20 رکنی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ، اپوزیشن کو 20 رکنی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے اور آئندہ عام انتخابات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابی اصلاحات پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے قائم 20 رکنی کمیٹی میں اپوزیشن کے 5 ارکان کو بھی شامل کیا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیں اور ان سے اپنے پانچ نمائندوں کے نام طلب کریں۔

حکومتی اقدام کا مقصد انتخابی نظام میں بہتری لانا اور آئندہ انتخابات کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے عمل میں شریک کرنا ہے۔

دوسری جانب انتخابی اصلاحات کو قانونی شکل دینے کے لیے بیرسٹر عقیل ملک نے سینیٹ میں باضابطہ قرارداد بھی پیش کر دی ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی نظام میں اصلاحات اور پارلیمانی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

More News