ضلع خیبر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا

ضلع خیبر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا

خیبر: ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیرِ نگرانی سات روزہ انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، جو 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی کی زیرِ صدارت ضلعی پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب الدین، ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر رفیق حیات، خیبر پولیس، محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت، پولیو پروگرام، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے جامع حکمتِ عملی، سیکیورٹی انتظامات، عوامی آگاہی، انکاری والدین اور مہم کے دوران درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو مہم کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

More News