تین سال کے دوران 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
پشاور: گزشتہ تین سال کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جاری کیے گئے لائسنسوں میں 11 ہزار سے زائد عام یا غیر ممنوع بور کے اسلحہ لائسنس شامل ہیں، جبکہ 2 ہزار 770 ممنوع بور کے لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران اسلحہ لائسنس کے اجرا کا عمل مختلف ادوار میں جاری رہا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں 31 جبکہ سال 2025 میں 3 ہزار 125 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جاری کیے گئے لائسنسوں میں ممنوع اور غیر ممنوع بور دونوں اقسام کے اسلحے کے لائسنس شامل ہیں۔
اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق سامنے آنے والے ان اعداد و شمار نے لائسنسنگ کے طریقہ کار، نگرانی اور متعلقہ حکومتی پالیسی کے حوالے سے اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔







