بنوں: برماشیل چوک میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار صدیق خان شہید
بنوں: برماشیل چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈرائیور صدیق خان شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق صدیق خان شمالی وزیرستان میں تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے کہ برماشیل چوک میں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔








