گوگل کے دو نئے اے آئی ماڈلز جیمنائی 4 کاربن اور جینی 4 متعارف

گوگل کے دو نئے اے آئی ماڈلز جیمنائی 4 کاربن اور جینی 4 متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت کے دو نئے ماڈلز جیمنائی 4 کاربن اور جینی 4 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جنہیں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل دنیا تخلیق کرنے جیسے مختلف مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی 4 کاربن اس کا اب تک کا جدید ترین اے آئی ماڈل ہے، جسے خاص طور پر سائبر سکیورٹی ماہرین کی معاونت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ کمپیوٹر سسٹمز میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بینچ مارک ٹیسٹوں میں اس ماڈل نے بعض دیگر جدید اے آئی ماڈلز سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

دوسری جانب جینی 4 ایک ورلڈ ماڈل ہے، جس کا مقصد حقیقی اور خیالی ماحول پر مبنی ڈیجیٹل دنیائیں تخلیق کرنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ماحول، اس کے عناصر اور ان کے باہمی تعاملات کی نقل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جسے روبوٹکس، ورچوئل ماحول اور ویڈیو گیمز سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جینی 4 میں آڈیو کی سہولت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے ڈویلپرز ڈیجیٹل دنیا میں پس منظر کی آوازیں اور مکالمے شامل کر سکیں گے۔

فی الحال دونوں ماڈلز عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ گوگل کے مطابق جیمنائی 4 کاربن تک رسائی منتخب سائبر سکیورٹی ماہرین کو دی جا رہی ہے، جبکہ دیگر صارفین اور ڈویلپرز کے لیے وسیع پیمانے پر دستیابی کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

More News