سہ ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سہ ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں سے فتح کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے، فخر زمان نے سنچری کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کیا، گورنر

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں سے فتح قومی کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے فخر زمان کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے اپنی عمدہ اننگز کے دوران ون ڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی شاندار کارکردگی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے اور ان کی اننگز نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ کھیلتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

More News