گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع خیبر میں پولیو کے چھٹے کیس پر اظہارِ تشویش، والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل

گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع خیبر میں پولیو کے چھٹے کیس پر اظہارِ تشویش، والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر سے پولیو کا چھٹا کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ تک پہنچنا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

گورنر نے دو سے آٹھ نومبر 2026 تک جاری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے والدین پر زور دیا کہ پانچ سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، انسدادِ پولیو ٹیموں، مقامی عمائدین اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ پولیو ایک قابلِ تدارک بیماری ہے اور کسی بھی بچے کا اس کا شکار ہونا تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کو مزید مؤثر بنانے، مہم کے دوران ویکسینیشن سے محروم بچوں تک رسائی یقینی بنانے اور متعلقہ اداروں کی نگرانی بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر بچے کو اس بیماری سے محفوظ بنانا قومی عزم ہونا چاہیے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔

More News

Breaking

72 ارب روپے کا غائب ریکارڈ اور 153 ارب کی ہیرا پھیری، پی ٹی آئی کے معاشی مجرموں کی الٹی گنتی شروع، ثمر بلور

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ، ذمہ داروں کا احتساب ہوگا، ثمر ہارون بلور پشاور: مشیر گورنر خیبرپختونخوا برائے

Read More »