خیبر پختونخوا میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی اضلاع میں سردی برقرار رہے گی

خیبر پختونخوا میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی اضلاع میں سردی برقرار رہے گی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آئندہ موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے صوبے کے بالائی اضلاع میں سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، باجوڑ، مہمند، خیبر اور کرم کے بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز اپر دیر، لوئر دیر، سوات اور چترال کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ میر کھنی میں 5 ملی میٹر، دروش میں 3 ملی میٹر، کالام اور تیمرگرہ میں 2، جبکہ دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سیدو شریف میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

More News