راولپنڈی میں 37 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی میں 37 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی میں گھر سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے چوری شدہ زیورات بھی برآمد کرلیے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ نے چند روز قبل ایک گھر میں ملازمت حاصل کی تھی، تاہم ملازمت کے کچھ ہی عرصے بعد وہ مبینہ طور پر طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف ذرائع سے تفتیش شروع کی اور شواہد کی بنیاد پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے قبضے سے برآمد ہونے والے طلائی زیورات کی مالیت 37 لاکھ روپے سے زائد ہے، جنہیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مدعی مقدمہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمہ کے ممکنہ ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

More News