پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا، جبکہ حصص کی خریداری میں بھی تیزی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری سیشن کے مثبت اختتام کے بعد نئے روز کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، جس سے انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔

More News