وادی تیراہ: ایف سی ونگ کمانڈر کا ڈی ٹائپ اسپتال کا دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے بازار ذکہ خیل میں فرنٹیئر کور کے مقامی ونگ کمانڈر نے جاری پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی ٹائپ اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مریضوں، طبی عملے اور مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور پولیو مہم کی اہمیت اجاگر کی۔ والدین کی حوصلہ افزائی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ونگ کمانڈر نے اسپتال میں موجود بچوں کو خود پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔
مقامی آبادی اور اسپتال انتظامیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔








