وفاقی وزراء، وزرائے مملکت،مشیروں اور معاونین خصوصی نے رواں سال کتنی تنخواہ لی؟

اسلام آباد: وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں اور اخراجات کی تفصیلات سامنے

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی رواں مالی سال کی تنخواہوں اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق کابینہ کے اراکین، مشیران اور معاونین نے مجموعی طور پر 40 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار روپے تنخواہوں اور الاؤنس کے طور پر وصول کیے۔

مزید برآں، 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ اس سال وفاقی کابینہ اور معاونین کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »