سنٹرل اورکزئی کنڈی مشتی چیک پوسٹ پر حملہ

اورکزئی: کنڈی مشتی چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع اورکزئی کے علاقے سنٹرل اورکزئی میں کنڈی مشتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ سنائپر فائرنگ کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں اورکزئی سکاوٹس 231 ونگ کے سپاہی ذیشان موقع پر شہید ہوگئے۔

فورسز نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

More News