سابق نااہل قیادت ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتی تھی، فیصل کریم کنڈی

سابق نااہل قیادت ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتی تھی، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نااہل قیادت ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتی تھی، جس کے باعث صوبے میں امن و امان کے معاملات پر وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثر رابطے کا فقدان رہا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قیادت اور متعلقہ اداروں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ صوبے میں امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطہ ناگزیر ہے۔

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں پائیدار امن قائم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید وسائل اور سہولیات فراہم کرکے دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

More News