سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کوئی منصوبہ مکمل ہوتے نہیں دیکھا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کسی منصوبے کو اتنی برق رفتاری سے مکمل ہوتے نہیں دیکھا۔
شہباز شریف نے کشمیر انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اسے صرف 27 روز میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے منصوبے کی رفتار کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام اور تعمیراتی ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔








