مانسہرہ: ڈاڈر میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

مانسہرہ: ڈاڈر میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

مانسہرہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تھانہ شنکیاری کی حدود ڈاڈر میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ حادثے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

More News