مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کی مہلت

مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کی مہلت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری کے لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف سو فیصد اقدامات یقینی بنانے، سٹریٹ لائٹس کو فعال رکھنے اور کھلے مین ہولز کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت کا اثر ان کی اپنی ساکھ پر پڑتا ہے، اس لیے عوامی مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں اقدامات مکمل کرکے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

More News