لیاقت پور: گرلز پرائمری اسکول مہرآباد کی چھت گر گئی، محکمہ تعلیم کی غفلت پر سوالات اٹھنے لگے

لیاقت پور: گرلز پرائمری اسکول مہرآباد کی چھت گر گئی، محکمہ تعلیم کی غفلت پر سوالات اٹھنے لگے

لیاقت پور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول مہرآباد کی ہیڈ مسٹریس کے کمرے کی چھت اچانک گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ سرکاری چھٹی کے روز پیش آیا، جس کے باعث اسکول میں طلبہ اور عملے کی عدم موجودگی کے سبب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اسکول کی چھت پہلے ہی خستہ حال اور ناکارہ تھی، تاہم اس حوالے سے اسکول ہیڈ مسٹریس، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (اے ای او) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کی جانب سے متعلقہ حکام کو کوئی رپورٹ ارسال نہیں کی گئی تھی۔ چھت گرنے کے واقعے کے بعد محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی بروقت مرمت اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت متعلقہ محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق اگر خستہ حال چھت کی نشاندہی کرکے بروقت اقدامات کیے جاتے تو کسی بڑے حادثے کے خدشے کو کم کیا جا سکتا تھا۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز پرائمری اسکول مہرآباد کی چھت گرنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور مبینہ غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

More News