بنوں: جھنڈو خیل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بنوں: جھنڈو خیل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جھنڈو خیل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عالیان ولد نور علی شاہ، عاشق اللہ اور کامران پسرانِ فرید کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں فرید نامی شخص زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور دونوں فریقین کے درمیان تنازع کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

More News