شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی آپریشن کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی آپریشن کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان: سب ڈویژن میر علی میں جاری سیکیورٹی آپریشن، کرفیو اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے پر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنا ناممکن قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (مرد) میر علی نے 9 نومبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو باضابطہ رپورٹ ارسال کر دی ہے، جس میں علاقے کی موجودہ صورتحال کے باعث اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن میر علی میں سیکیورٹی آپریشن اور کرفیو کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، جبکہ دفعہ 144 کے نفاذ نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ موجودہ حالات میں طلبہ اور اساتذہ کی اسکولوں تک رسائی مشکل ہونے کے باعث تدریسی عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

تعلیمی حکام نے موجودہ صورتحال سے ضلعی ایجوکیشن آفس کو آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں سے متعلق ضروری اقدامات کے لیے رپورٹ ارسال کی ہے۔

علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کی دوبارہ بحالی کا انحصار علاقے میں حالات معمول پر آنے اور متعلقہ حکام کے فیصلے پر ہوگا۔

More News