پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 744 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 32 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 98 ڈالر ہوگئی۔

More News