جمرود میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، 10 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

جمرود میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، 10 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی قیادت میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ انچارج شاکس مدرسہ چیک پوسٹ مشتاق خان اور سب انسپکٹر بخت منیر نے خصوصی ناکہ بندی کی۔

دورانِ کارروائی پولیس نے دو مشتبہ افراد نورشیر اور عبدالناصر خان، ساکنان ملک دین خیل باڑہ، کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے پانچ، پانچ کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مجموعی مقدار 10 کلوگرام بنتی ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او خیبر وقار احمد کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر سے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

More News