کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے حادثے سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں، جبکہ گاڑی اور ڈرائیور کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔








