ایبٹ آباد: مکئی کی فصل اور مکان کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد: مکئی کی فصل اور مکان کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد میں پولیس نے اپنے ہی بھائی کی مکئی کی فصل اور مکان کو آگ لگانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ تھانہ کوٹھیالہ کی حدود کنڈ میں مکئی کے گاڑھے کے تنازعے پر پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کی مکئی کی فصل اور مکان کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے پر ملزم کی بھابھی کی مدعیت میں شاہنواز ولد چنن سکنہ کنڈ کے خلاف تھانہ کوٹھیالہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 427، 337-A(i) اور 436 شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے فوری کارروائی کی اور نامزد ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

More News

Latest

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کا خواتین سیکشنز میں مرد عملے کے غیر مجاز داخلے پر پابندی کا فیصلہ

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کا خواتین سیکشنز میں مرد عملے کے غیر مجاز داخلے پر پابندی کا فیصلہ پشاور: ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا نے تعلیمی

Read More »