ٹانک میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسینیشن مہم کا افتتاح

ٹانک میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسینیشن مہم کا افتتاح

ضلع ٹانک میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے HPV ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ٹانک میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ طبی عملے نے شرکت کی۔

مہم کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک نثار برکی نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیم آغا، آئی پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد نواز، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر صنعت اللہ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے دوران HPV ویکسینیشن مہم کی اہمیت اور اس کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد بچیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف بروقت حفاظتی ویکسین فراہم کرنا اور مستقبل میں سروائیکل کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دینا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے HPV ویکسینیشن ایک اہم حفاظتی اقدام ہے، جبکہ اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی مہم کا اہم حصہ ہے۔

مہم کے ذریعے بچیوں کی صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو فروغ دیا جائے گا۔

محکمہ صحت کا پیغام ہے کہ صحت مند بچیاں ہی ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہیں۔

More News