این ویڈیا پر چین کو حساس امریکی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام، برآمدی پابندیوں پر سوالات اٹھ گئے

این ویڈیا پر چین کو حساس امریکی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام، برآمدی پابندیوں پر سوالات اٹھ گئے

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا ایک بار پھر چین کو حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی کے الزام کی زد میں آگئی ہے، جہاں امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کی چپس چینی ادارے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی بلیک لسٹ میں شامل ایک چینی یونیورسٹی نے پابندیوں کے باوجود این ویڈیا کی جدید ایچ 200 (H200) مصنوعی ذہانت کی چپس خریدیں۔ اس انکشاف کے بعد چین کو جدید امریکی ٹیکنالوجی کی فراہمی اور برآمدی پابندیوں پر مؤثر عمل درآمد کے حوالے سے نئے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

واقعے نے امریکی ٹیکنالوجی کی چین تک رسائی روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کے نظام کو بھی زیر بحث لا دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن چین کے ساتھ معاشی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خطرات کم کرنا چاہتا ہے۔

ان کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان سپر انٹیلی جنس کے شعبے میں نئے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، جن کا مقصد مصنوعی ذہانت سے وابستہ ممکنہ خطرات اور غلط فہمیوں کو کم کرنا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی پر انسانی کنٹرول برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، جبکہ چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات قائم رکھنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

More News