تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

اسلام آباد: تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک میں بجلی کی دستیابی متاثر ہوگئی، جس کے نتیجے میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ اور مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے دو بجلی پیدا کرنے والے یونٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئے، جس سے قومی نظام میں بجلی کی پیداوار کم ہوگئی۔ بجلی کی دستیابی میں کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے علاقے میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں شام کے بعد چار گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی بندش کے اوقات سے آگاہ رکھا جا سکے۔

تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار اور طلب کے درمیان فرق بڑھنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام دباؤ کا شکار ہے۔

More News