قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اجلاس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد صدرِ مملکت کی جانب سے آئینی طریقہ کار کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا 30واں اجلاس 13 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2026 تک جاری رہا تھا، جس کے دوران مجموعی طور پر 24 بل منظور کیے گئے تھے۔ ان میں 17 حکومتی اور 7 نجی ارکان کے بل شامل تھے۔
نئے اجلاس میں قانون سازی، حکومتی پالیسیوں اور قومی و عوامی اہمیت کے معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ تاہم اجلاس کے ایجنڈے اور تاریخ کے حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔








