پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سینیئر ایڈوائزر سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پنجاب م ڈیجیٹل انقلاب کے لیے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ حکومت کی توجہ پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی پر مرکوز ہے تاکہ ہر گاؤں، اسکول، کالج اور اسپتال کو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے جوڑا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں “کنیکٹ دی اَن کنیکٹڈ” مشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں کو بھی انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد سرکاری شعبے میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کا آغاز کیا جائے گا جبکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جدید کنیکٹیویٹی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

سینیٹر انوشہ رحمان نے مزید کہا کہ آئندہ چار برسوں میں 60 لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

More News