سینٹ پیٹرزبرگ فورم کا دوسرا روز: اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری پر زور

سینٹ پیٹرزبرگ فورم کا دوسرا روز: اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری پر زور

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوسرے روز عالمی سطح پر اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھرپور زور دیا گیا۔ فورم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے حکومتی نمائندوں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوسرے روز کے مختلف اجلاسوں میں عالمی اقتصادی صورتحال، نئی منڈیوں تک رسائی، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار اور ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دور میں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

فورم میں برکس ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کے شعبے میں ترقی، لاجسٹکس کے نظام کی بہتری اور صنعتی ترقی جیسے موضوعات نمایاں رہے۔ مختلف ممالک کے وفود نے دوطرفہ ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر بھی گفتگو کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کا جدید اور پرکشش پویلین بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں وژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی کے منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

پاکستانی وفد کے نمائندے رانا عتیق انور نے اس فورم کو ایک اہم عالمی پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار اور کاروباری ادارے شریک ہوتے ہیں، جو اقتصادی تعاون کے نئے دروازے کھولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بھی یہاں وسیع مواقع موجود ہیں اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیاں اس فورم کا حصہ بنیں گی۔

فورم کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی معاشی حالات میں بین الاقوامی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور سینٹ پیٹرزبرگ فورم اس مقصد کے لیے ایک مؤثر اور اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »