وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے مزید 60 طلبہ کامیاب

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے مزید 60 طلبہ کامیاب

ٹانک (نیوز ڈیسک ) گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں دوسری فہرست میں مزید 60 طلبہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دوسری فہرست میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے 15، شعبہ تعلیم کے 32، شعبہ حیوانیات کے 11 اور شعبہ اردو کے 8 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ اس سے قبل جاری ہونے والی پہلی فہرست میں بھی تقریباً 80 طلبہ کو لیپ ٹاپ مل چکے ہیں۔

طلبہ اور اساتذہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹانک کیمپس کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی تک ان کی رسائی بھی بہتر ہوگی

More News