خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کی مراعات سے متعلق متنازع شقیں واپس لینے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اراکین اسمبلی کی مراعات سے متعلق ایکٹ کی تمام قابلِ اعتراض شقیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مشیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مشاورت کے بعد متنازع شقوں کو ختم کرکے قانون کو 1988 کے ایکٹ کے مطابق بحال اور درست کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کو تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جبکہ صحافیوں اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔








