جعلی ڈگری پر ملازمت لینے والا گریڈ 19 کا افسر برطرف

جعلی ڈگری پر ملازمت لینے والا گریڈ 19 کا افسر برطرف

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے گریڈ 19 کے افسر وسیم افضل وڑائچ کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے بی اے اور ایم بی اے کی جعلی ڈگریوں کے ذریعے فراڈ کیا، جس پر انہیں ملازمت سے برطرف کرنے، دورانِ ملازمت حاصل کی گئی تمام مراعات واپس لینے اور ایف آئی اے کو قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز نے وسیم افضل وڑائچ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

More News