لیسکو میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

لیسکو میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی ہے، جس کے بعد متعلقہ افسران کو بھی عام صارفین کی طرح بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق نئے بلنگ نظام کے تحت گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کو باقاعدہ بجلی کے بل جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار، گریڈ 19 کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کو 10 ہزار مفت بجلی یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ لیسکو افسران سے مکمل بجلی کے بل وصول کیے جائیں گے، جبکہ دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اس حوالے سے مختلف صورتحال ہے اور بعض اداروں نے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کر رکھا ہے۔

لیسکو افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت توانائی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے مفت بجلی کی سہولت سے متعلق یکساں پالیسی نافذ کرے تاکہ تمام ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک یقینی بنایا جا سکے۔

More News