وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

سوات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے 9 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل کا افتتاح کیا۔

حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں اس وقت بی ایس کے 4 اور ایم ایس کے 2 تعلیمی پروگرامز جاری ہیں، جبکہ 269 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے بدلئی پل کا افتتاح بھی کیا، جبکہ 1 ارب 43 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے وینئی تا گٹ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اسپیشل چلڈرن اسکول اور اسپیشل چلڈرن ٹیچر ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ علاوہ ازیں کبل پولیس سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا، جہاں پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، گاڑیوں کی تصدیق اور دیگر متعدد سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔

More News