ملک بھر میں مون سون کی نئی لہر، 19 سے 23 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون کی نئی لہر، 19 سے 23 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی نئی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے 19 سے 23 جولائی تک خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، مری اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی سمیت بعض نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 سے 25 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران تمام صوبائی اداروں کے ساتھ رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

More News