کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج پاکستان پہنچیں گی، اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں متوقع

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج پاکستان پہنچیں گی، اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی، جہاں وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ انیتا آنند کا وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورۂ پاکستان ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ انیتا آنند اپنی قیام کے دوران پاکستان کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار سفارتی تعلقات قائم ہیں، جبکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

More News