شدید بارشوں کے باعث موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، متعدد مقامات پر راستے بند

شدید بارشوں کے باعث موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، متعدد مقامات پر راستے بند

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے شدید بارشوں اور مرمتی کاموں کے پیش نظر مختلف شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بعض مقامات پر مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-1 پر چارسدہ کے قریب کلومیٹر 504 پر شدید بارش کے باعث مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے موسم اور ٹریفک کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

دوسری جانب ای-35 ہزارہ موٹروے پر ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کی مرمت کے باعث 96 کلومیٹر جنوبی سمت، 95 کلومیٹر جنوبی سمت بیدڑہ اور 84 کلومیٹر شمالی سمت قلندرآباد کے قریب ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے تاکہ مرمتی کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

More News

Breaking

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، واقعات میں کمی آئے گی، گورنر خیبرپختونخوا

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، واقعات میں کمی آئے گی، گورنر خیبرپختونخوا پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا

Read More »
Breaking

گورنر راج کے ثمرات سامنے آنا شروع، مشیر گورنر آصف رفیق کا تمام سرکاری مراعات اور سہولیات سے دستبرداری کا اعلان

گورنر راج کے ثمرات سامنے آنا شروع، مشیر گورنر آصف رفیق کا تمام سرکاری مراعات اور سہولیات سے دستبرداری کا اعلان تنخواہ، الاؤنسز، سرکاری گاڑی،

Read More »